تمل ناڈو اسمبلی میں ہفتے کو ہوئے پرتشدد واقعات اور اپنے اراکین اسمبلی پر
ہوئے حملے کی مخالفت مین آج اپوزیشن دراوڑ منیتر کشگم (ڈی ایم کے) نے ایک
دن کی بین ریاستی بھوک ہڑتال شروع کی۔ریاستی اسمبلی میں گزشتہ ہفتے کو شدید ہنگامے اورڈی ایم کے کے اراکین کے
ایک ساتھ بے دخل کئے جانے کے درمیان وزیراعلی ای کے پلانی سوامی نے اپنی
حکومت کی حمایت میں اعتماد کا ووٹ حاصل کیاتھا۔اپوزیشن کے رہنما اور ڈی ایم کے کے ایگزیکٹو چیئرمین ایم کے اسٹالن کے
اعلان کے بعد مسٹر اسٹالن نے تروچی میں ذاتی طور پر بھوک ہڑتال کی قیادت
کی۔